پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

ایلون مسک کا دفاع کرنے ان کی والدہ میدان میں آگئیں

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا دفاع کرنے ان کی والدہ مائے مسک (Maye Musk) میدان میں آگئیں۔

ٹوئٹر کا نظام سنبھالنے کے بعد ایلون مسک نت نئے اقدامات کرتے ہیں جن کے باعث انہیں دنیا بھر سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایلون مسک کی والدہ مائے مسک نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بیٹے کے ناقدین پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ ان کے ساتھ بدتمیزی کرنا بند کریں‘۔

انہوں نے ایلون مسک کو ’ذہین‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے اپنی کامیابیوں کی وجہ سے لوگوں کی نفرتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایلون مسک کو ٹوئٹر کی 44 بلین ڈالرز کی ڈیل کے بعد کمپنی کی تقریباً نصف افرادی قوت اور سیکیورٹی اور رازداری کے ذمہ دار متعدد اعلیٰ سطحی ملازمین کو برطرف کرنے کے باعث تنقیدوں کا سامنا ہے۔

ان کے حال ہی میں متعارف کروائے گئے 8 ڈالرز ماہانہ تصدیقی نظام یعنی بلو ٹک والے صارفین میں مشہور شخصیات کے جعلی اکاؤنٹس کی بھی بڑی تعداد موجود ہے جس سے پہلی نظر میں یہ بتانا مشکل ہو گیا ہے کہ کون سے پروفائلز اصلی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ان کی والدہ نے ’دی ایلون مسک شو‘ کو بتایا ہے کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے باعث بڑی کامیابی حاصل کرنے کے باوجود انہیں نفرت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.