جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

ایلون مسک نے 78ملین کے پرائیویٹ جیٹ کا آرڈر دے دیا

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر کے بعد اب اپنی نظریں جدید ترین طیارے G700 پر جمالیں۔

ایلون مسک پہلے ٹوئٹر اور اب نجی طیارے کی خریداری کے باعث شہہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کا چارج سنبھالتے ہی ٹاپ آف دی لائن 78 ملین ڈالر مالیت کا پرائیویٹ جیٹ، گلف اسٹریم G700 کا آرڈر دے دیا ہے جس کی ترسیل آئندہ برس کے اوائل میں متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلف اسٹریم G700 طیارے کے کیبن کی لمبائی 57 فٹ سے زیادہ ہے، زیادہ سے زیادہ رینج 7,500 ناٹیکل میل ہے یعنی یہ طیارہ ایندھن کے بغیر بھی آسٹن سے ہانگ کانگ تک اڑسکتا ہے۔

امریکی ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی گلف اسٹریم ایرو اسپیس کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق یہ طیارہ صنعت کا سب سے بڑا، جدید اور  سب سے زیادہ ورسٹائل کیبن کے ساتھ ساتھ بالکل نئے، ہائی تھرسٹ رولس-رائس انجن اور انتہائی انتہائی بہترین فلائٹ ڈیک پیش کرتا ہے۔

اس کے ساتھ 2 رولس-رائس انجن والے اس طیارے میں اس کا اپنا وائی فائی کا نظام موجود ہے، اس میں 20 بیضوی انداز کی کھڑکیاں اور 2 واش رومز موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک سفر کے لیے عموماً نجی طیارے کا استعمال کرتے ہیں، اس وقت ان کے پاس جی 650 ای آر ذاتی طیارہ موجود ہے جسے جلد ہی جی 700 سے تبدیل کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.