جمعہ یکم ربیع الثانی 1444ھ28؍اکتوبر 2022ء

ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سابق سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال فارغ، ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا۔

ایولن مسک کا کہنا ہے کہ صارفین اور ایڈورٹائزز کے لیے چیزیں تبدیل کی جارہی ہیں، ٹوئٹر ایسا آزاد نہیں ہوگا جہاں نتائج کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ اشتہارات صارفین کی ضروریات کے مطابق ہوں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر یا ایولن مسک کی جانب سے سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو فارغ کیے جانے سے متعلق فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کو جمعے سے پہلے ٹوئٹرکی ڈیل یقینی بنانا تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.