سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی چڑیا کو کچھ دن بعد دوبارہ بحال کردیا۔
ایلون مسک نے کچھ دن پہلے ٹوئٹر کی چڑیا کو مشہور زمانہ ڈوگی میم والے ’کتے‘ سے تبدیل کردیا تھا۔
کچھ دن پہلے ٹوئٹر کھولنے پر صارفین کو نیلی چڑیا کی جگہ کتے کی شکل نظر آرہی تھی لیکن اب پھر سے سب کچھ پہلے کی طرح بحال کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل دنیا بھر میں صارفین نے ٹوئٹر کے لوگو میں تبدیلی پر حیرانی کا اظہار کیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے ان دونوں فیصلوں کی فی الحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
Comments are closed.