بدھ 25؍جمادی الثانی 1444ھ18؍جنوری 2023ء

ایلون مسک نے ٹوئٹر کی نایاب چیزوں کی سیل لگادی

حال ہی میں ٹوئٹر کو خریدنے والے ایلون مسک نے کمپنی کے نایاب چیزوں کی سیل لگادی۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیریٹیج گلوبل پارٹنرز نے 27 گھنٹوں طویل نیلامی پر مبنی اس سیل کا انتظام کیا تھا۔ 

بتایا جارہا ہے کہ ٹوئٹر کے دفاتر کے 631 اضافی آئٹمز کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا جس میں انڈسٹریل اسکیل آئٹمز سے لے کر باورچی خانے کے سامان، آفس فرنیچر اور یہاں تک کہ KN95 ماسک کے 100 ڈبے تک شامل ہیں۔ 

چارجنگ کیبلز، ڈیزائنر چیئرز، کافی مشینز، آئی میکس وغیرہ بھی شامل ہیں۔ 

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سیل کا مقصد ٹوئٹر کی مالیت کو بڑھانا نہیں ہے۔ 

ہیریٹیج گلوبل پارٹنرز نے فورچون میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نیلامی کا ٹوئٹر کی معاشی پوزیشن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ 

خیال رہے کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے گزشتہ برس ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.