امریکی صدر جوزف بائیڈن نے ٹوئٹر کے نئے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلون مسک نے وہ کمپنی خریدی جو پوری دنیا میں جھوٹ بھیجتی اور پھیلاتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کو امریکی شہر شکاگو میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران صدر بائیڈن نے ایلون مسک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امیر ترین شخص نے ایک ایسی کمپنی خریدی جو پوری دنیا میں جھوٹ بولتی اور پھیلاتی ہے۔
امریکی صدر نے اس موقع پر کہا کہ اب کوئی ایڈیٹرز نہیں ہیں، ہم کیسے توقع کریں کہ بچے یہ سمجھنے کے قابل ہوں گے کہ کیا داؤ پر ہے؟
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔
Comments are closed.