امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے مبینہ طور پر اپنے دیرینہ دوست اور گوگل کے شریک بانی سرگئی برن کو دھوکا دیا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بتایا ہے کہ ایلون مسک کے اپنے دوست سرگئی برن کی اہلیہ نکول شاناہن کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس معاملے نے سرگئی برن کو اس سال کے آغاز میں نکول شاناہن سے طلاق لینے کے لیے عدالت میں کیس فائل کرنے اور ایلون مسک سے اپنی دیرینہ دوستی ختم کرنے پر مجبور کیا۔
دوسری جانب ایلون مسک نے اپنے بارے میں گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سرگئی برن اور میں دوست ہیں اور کل رات بھی ایک ساتھ پارٹی میں تھے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے 3 سال میں صرف 2 بار نکول شاناہن کو دیکھا ہے اور دونوں بار ہی ہمارے آس پاس کے بہت سے لوگ ہمارے ساتھ تھے، میرے اور نکول شاناہن کے درمیان کسی قسم کے رمانوی تعلقات نہیں ہیں۔
Comments are closed.