پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

ایلون مسک دن میں کتنے گھنٹے کام کرتے ہیں؟

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اپنے پورے دن کے سخت شیڈیول کے بارے میں بات کی ہے۔

ایلون مسک نے ویڈیو لنک کے ذریعے بالی میں جی 20 کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ہفتے کے ساتوں دن صبح سے لے کر رات تک کام کر رہا ہوں‘۔

اُنہوں نے حال ہی میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنےاور ساتھ ہی ٹیسلا کی قیادت کرنے کے بارے میں کہا کہ’میں آج کل بہت زیادہ مصروف ہوں‘۔

اس سوال کے جواب میں کہ ’ایشیا کے بہت سے کاروباری رہنما (مشرق کا ایلون مسک) بننا چاہتے ہیں؟‘

ٹوئٹر کے نئے سربراہ نے ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا نظام سنبھالتے ہی ، پلیٹ فارم کو روزانہ کی بنیاد پر 4 ملین ڈالرز کے ہونے والے نقصان کا ازالہ پورا کرنے کی خاطر تقریباً 3700 ملازمین کو برطرف کردیا۔

ایلون مسک نے کہا کہ مجھے یہ تو نہیں معلوم کے کتنے لوگ مجھ جیسا بننا پسند کریں گےلیکن وہ لوگ ویسا بننا پسند کریں گے جیسا کہ وہ مجھےتصور کرتے ہیں، جوکہ حقیقت نہیں ہے کیونکہ میں خود کو بہت تکلیف دیتا ہوں‘۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ’وہ ٹوئٹر کو ویڈیو شیئرنگ کے لیے مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں‘۔

یاد رہے کہ ایلون مسک بیک وقت دو کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔

اس کے علاوہ وہ ایک راکٹ فرم اسپیس ایکس، برین چپ اسٹارٹ اپ نیورالنک اور ٹنلینگ فرم بورنگ کمپنی بھی چلاتے ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.