چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان نے ایف 9 پارک اسلام آباد میں لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر آئی جی سے سوال پوچھ لیا۔
پی اے سی اجلاس نور عالم خان کی سربراہی میں ہوا، جس میں آئی جی اسلام آباد بھی پیش ہوئے۔
اس موقع پر چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ایف نائن پارک میں لڑکی کے ساتھ واقعہ پیش آیا، سیف سٹی کہاں ہے؟ کیا کیمرے لگے ہوئے ہیں؟
نور عالم خان نے سوال اٹھایا کہ پولیس اور کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) افسران کے خلاف کیا کارروائی کی؟
آئی جی نے جواب دیا کہ ایف 9 پارک واقعے کی تحقیقات چل رہی ہیں، گزشتہ 6 ماہ میں اسلام آباد میں 900 کیمرے لگائے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف 9 پارک میں مزید کیمرے لگائے جا رہے ہیں۔
اس پر چیئرمین پی اے سی نے پوچھا کہ معاملے انویسٹی گیشن میں کتنا وقت لگے گا؟ اس پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں، جلد از جلد نتیجے پر پہنچیں گے۔
Comments are closed.