منگل 15؍رجب المرجب 1444ھ7؍فروری2023ء

ایف 9 پارک واقعہ: غلط رپورٹنگ کے بعد پیمرا نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کچھ ٹی وی چینلز کی جانب سے ایف 9 پارک واقعے کی غلط رپورٹنگ کے بعد تمام میڈیا پر واقعے کی کوریج کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

واقعے کے خلاف دوسرے دن بھی خواتین نے احتجاج کیا اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کا تعلق کسی ڈکیت گینگ سے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ جمعرات کو پیش آیا تھا۔

چند ٹی وی چینلز نے غیر ذمہ دارانہ کوریج کرتے ہوئے خاتون کی شناخت ظاہر کردی تھی۔

پیمرا نے اس پر ایکشن لیتے ہوئے تمام ٹی وی چینلز پر واقعے کی کوریج پر پابندی عائد کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.