اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف 11 میں نجی تعلیمی ادارے کو پلاٹ الاٹ کرنے کے خلاف کیس کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے نجی تعلیمی ادارے کو الاٹ شدہ پلاٹ پر تعمیرات سے روک دیا ہے۔
اس حوالے سے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 9 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ وزارتِ تعلیم بتائے کہ ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کی اب تک تعیناتی کیوں نہیں ہوئی؟
عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اسکول میں صرف 20 فیصد کے لیے فری تعلیم آئینی خلاف ورزی ہے، سیکریٹری بطور ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اضافی چارج میں پالیسی فیصلہ نہیں کر سکتے۔
عدالت نے کہا کہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن نے پلاٹ کے معاملے پر جن خدشات کااظہار کیا وہ رپورٹ پیش کریں۔
عدالت نے آئندہ سماعت تک پلاٹ پر کسی بھی قسم کی تعمیرات کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے ٹیچرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر کیس کی مزید سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.