مشیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ 4 سے 5 دہشت گرد لڑائی کے دوران بازار میں گئے اور زندہ ہیں، علاقے میں بازار بند ہے، جب تک دہشت گرد مارے نہیں جاتے بازار بند رہے گا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضیاء لانگو نے کہا کہ نوشکی میں ایف سی کیمپ پر حملہ کیا گیا، جس میں 12 جوان زخمی ہیں، گزشتہ رات کو بھی دہشت گردوں نے کارروائی کی۔
مشیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ نوشکی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہوگیا ہے، نوشکی میں ا یک سویلین کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔
ضیاء لانگو نے کہا کہ پنجگور میں 7 اہلکار شہید اور 12 زخمی ہوئے، پنجگور میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن جاری ہے، 4 سے 5 دہشت گرد فرار ہوئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
مشیر داخلہ نے کہا کہ اس ماہ ہمیں دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے تھریٹس تھیں، دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان سے سپورٹ مل رہی ہے۔
ضیاء لانگو نے کہا کہ حملہ آور کون تھے؟ کس تنظیم سے تعلق ہے؟ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، آج انٹیلی جنس اداروں کا اجلاس بلایا ہے، اس میں سب چیزیں سامنے آجائیں گی۔
Comments are closed.