ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

ایف بی آر کی کارروائی: کروڑوں کا ٹیکس فراڈ، ملوث گروہ بے نقاب

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارروائی میں کروڑوں کے ٹیکس فراڈ میں ملوث گروہ بے نقاب ہوگیا۔

ایف بی آر کے مطابق ریجنل ٹیکس دفتر فیصل آباد کے انویسٹیگیشن اور پراسیکیوشن سیل نے کارروائی کی۔

حکام کے مطابق نجی کمپنی کے خلاف جعلی اور فلائنگ انوائسز جاری کرنے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ایف بی آر کے مطابق کاروباری یونٹس کے ناموں کا جعلی ریکارڈ، انوائسز اور زیر استعمال مختلف مہریں ضبط کرلی گئیں۔

حکام کے مطابق ملزم سے حاصل معلومات کے مطابق گروہ کروڑوں کے ٹیکس فراڈ میں ملوث ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق  فراڈ اور ملوث افراد کو بےنقاب کرنے کے لیے مختلف ٹیمیں بنادی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.