وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا سسٹم ہیک ہوا تھا، اہم حصہ اب فعال ہوگیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں شوکت ترین نے ایف بی آر سسٹم ہیک ہونے کی تصدیق کی اور ساتھ ہی اس کا اہم حصہ فعال ہونے کی نوید سنائی۔
انہوں نے کہا کہ سسٹم ہیک ہونے سے ایف بی آر کے نظام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے اس بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے، رپورٹ کا غیرملکی ماہرین تفصیلی جائزہ لیں گے، جائزے کے بعد نظام کو بہتر کیا جائے گا تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو۔
اس قبل ایف بی آر نے سسٹم ہیک ہونے کی تردید کی تھی۔
Comments are closed.