بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایف بی آر نے 7 ماہ میں 3 ہزار 352 ارب کا ٹیکس وصول کرلیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 7 ماہ میں مقررہ ہدف سے زائد ٹیکس وصول کرلیا۔

حکام کے مطابق ایف بی آر نے جولائی 2021ء تا جنوری 2022ء کے 7 ماہ میں ریکارڈ وصولیاں کی ہیں۔

حکام کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 3 ہزار 352 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرلیا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق اکٹھا کیا گیا ٹیکس ہدف سے 262 ارب روپے اضافی ہے۔

حکام کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 30 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایف بی آر نے صرف جنوری 2022ء میں 470 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا جبکہ سات ماہ کے دوران 182 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ جاری کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.