فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے 4725 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4700 ارب روپے تھا، جس میں 25 ارب کی زائد وصولی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 18 اعشاریہ 2 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال ایف بی آر نے 3997 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے تھے۔
Comments are closed.