وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایف بی آر مالی سال 2022-23 کے بقیہ مہینوں میں اپنے اہداف پورا کرنے کی کوشش کرے۔
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ریونیو کارکردگی پر اجلاس ہوا۔
اجلاس میں معاونین خصوصی طارق باجوہ، طارق محمود پاشا اور چیئرمین ایف بی آر نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے جولائی 2022 تا مارچ 2023 ریونیو اہداف اور کارکردگی پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصول کے لیے کوششیں بڑھائے۔
Comments are closed.