جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایف بی آر کی تنظیم نو کی منظوری کو حتمی شکل دے دی گئی

آئی ایم ایف کی تجاویز پر عمل درآمد جاری رکھتے ہوئے ایف بی آر کی تنظیم نو کی منظوری کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق تنظیم نو کی منظوری وزارت خزانہ کی سمری پر ایس آئی ایف سی نے دی تاہم اس منصوبے میں ایف بی آر سے رائے نہیں لی گئی۔

ایف بی آر کی تنظیم نو کی حتمی منظوری کابینہ کے اگلے اجلاس میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 8 ممبران پر مشتمل بورڈ ایف بی آر کے معاملات دیکھے گا۔

ایف بی آر بورڈ میں وزارت خزانہ، خارجہ، تجارت، صنعت و پیداوار کے سیکریٹری شامل ہوں گے۔

خارجہ امور کے سیکرٹری اور پلاننگ کمیشن بھی بورڈ کے مستقل ممبران میں شامل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئی کیپ صدر بھی ایف بی آر بورڈ میں شامل ہو گا جبکہ دو یونیورسٹیوں سے دو ماہر معشیت بھی ایف بی آر بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری ریونیو بورڈ کے چیئرمین ہوں گے جن کا تعلق انکم ٹیکس اور کسٹمز سروس سے نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.