پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

ایف بی آر کا گاڑیوں کی عارضی درآمد سے متعلق ایس آر او جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گاڑیوں کی عارضی درآمد سے متعلق ترمیمی ایس آر او جاری کردیا۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق نئے قوانین کے تحت ’سیاح‘ کی تعریف کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

پاکستان کسٹمز کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے گاڑیوں کی عارضی درآمد سے متعلق معلومات کی نگرانی کرے گا۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق کسٹمز حکام اس حوالے سے ایف آئی اے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے۔

عارضی طور پر گاڑیاں درآمد کرنے والے سیاحوں کے پاسپورٹ کو کار دستاویزات کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق یہ اقدام گاڑیوں کی عارضی درآمد کا غلط استعمال روکنے کےلیے کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.