فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور اور کراچی سمیت بڑے شہروں کے 11 ہزار افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے۔
فہرست میں صنعتکار، ملز مالکان، تاجر، پراپرٹی ڈیلرز و دیگر افراد شامل ہیں۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل افراد کاروبار کی رفتار سے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوروں کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں، ٹیکس نوٹس پر ایک ہفتے میں دستاویزات دینا ہوں گی۔
Comments are closed.