بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایف بی آر کا بڑے ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کا اعلان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بڑے ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا، تمام ایل ٹی اوز سے 25 بڑے بڑے ٹیکس ڈیفالٹرز کی لسٹیں طلب کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ٹی اوز کو 2 ہفتوں میں ٹاپ25 ٹیکس ڈیفالٹرزکی فہرستیں پیش کرنے کا حکم دیے دیا گیا ہے، 2020 کے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع  کے مطابق ایف بی آر اب تک 14 لاکھ ٹیکس ڈیفالٹرز کو ٹیکس نوٹسز جاری کرچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.