بدھ 19؍صفر المظفر 1445ھ6؍ستمبر 2023ء

ایف بی آر نے پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کردیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے درمیان اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والی دو شاہراہوں کوہالہ پل اور منگلہ پل پر چیک پوسٹس قائم کر دی ہیں۔ 

مظفرآباد کے راستے کوہالہ پل پر قائم ہونے والی چیک پوسٹ کو دو موبائل ٹیموں کی مدد حاصل ہو گی۔ کوہالہ پل چیک پوسٹ کا دائرہ اختیار مری ایکسپریس وے، جی ٹی روڈ اور بھوربن روڈ سے بارہ کہو تک ہو گا۔

اسی طرح میرپور کو پنجاب سے ملانے والی منگلہ روڈ پر ناکودار چیک پوسٹ قائم کردہ دائرہ اختیار منگلہ روڈ، دینہ بائی پاس، جی ٹی روڈ جہلم اور کلرسیداں کی طرف دھان گلی تک ہوگا۔ اس چیک پوسٹ کو ایک موبائل ٹیم کی خدمات حاصل ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.