فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فروری 2023ء کا ریونیو ہدف حاصل کرلیا۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ادارے نے 527 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 527 اعشاریہ 3 ارب روپے اکٹھے کیے۔
اعلامیے کے مطابق رواں ماہ کا ریونیو پچھلے سال کے مقابلے میں 16 اعشاریہ 3 فیصد زیادہ ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ادارے نے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ 4 ہزار 493 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا۔
اعلامیے کے مطابق گزشتہ سال کے پہلے 8 ماہ میں 3 ہزار 820 ارب روپے اکٹھے کیے گئے تھے۔
رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں براہ راست ٹیکس وصولی 47 فیصد بڑھی جبکہ فروری 2023ء میں کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اعلامیے کے مطابق برآمد کنندگان کی سہولت کےلیے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 235 ارب روپے کے ریفنڈ جاری کیے گئے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق گزشتہ سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 198 ارب روپے کے ریفنڈ جاری کیے گئے تھے۔
اعلامیے کے مطابق اقتصادی چیلنجز کے باوجود 7 ہزار 641 ارب روپے کا سالانہ ریونیو ہدف حاصل کرنے کےلیے پُرعزم ہیں۔
Comments are closed.