ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

ایف بی آر نے فاٹا میں صنعتی شعبے کیلئے ٹیکس چھوٹ کا پیکج جاری کردیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فاٹا میں صنعتی شعبے کیلئے ٹیکس چھوٹ کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے ٹیکس چھوٹ کا سرکلر جاری کردیا۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس چھوٹ پیکج کا اطلاق فاٹا میں واقع صنعتی یونٹس کیلئے ہوگا۔

ٹیکس چھوٹ کے سرکلر کے مطابق کمشنر ان لینڈ ریونیو صنعتوں کو ٹیکس استثنیٰ کا سرٹیفکیٹس جاری کرے گا، فاٹا کی صنعتوں سےماہانہ پیداوار اور کھپت کے اعدادوشمارجمع کیےجائیں گے۔

وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں کو 140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹیکس چھوٹ کے سرکلر کے مطابق سرٹیفکیٹس کے ذریعے صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھےگی، ٹیکس چھوٹ صنعتی مال کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس پر لاگو ہوگی۔

سرکلر میں یہ بھی کہا گیا کہ فاٹامیں صنعتوں کی کھپت، پیداوار اور تجارت پر ٹیکسز کی چھوٹ ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.