اتوار 14؍ربیع الاول 1445ھ یکم؍اکتوبر 2023ء

ایف بی آر نے ستمبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا، 834 ارب روپے ٹیکس جمع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ستمبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا۔

ایف بی آر کے اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ہدف سے 63 ارب روپے زیادہ جمع کرلئے، پہلی سہ ماہی کے ہدف 1978 ارب کے مقابلےمیں 2041 ارب روپےجمع کئےگئے۔

اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر نے ستمبر میں محصولات کا ہدف پورا کرنے کیلئے غیرمعمولی کوششیں کیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2023 کے دوران 794 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 834 ارب روپے اکٹھے کئے گئے۔ رواں ماہ کے دوران 37 ارب روپے کے ریفنڈ بھی جاری کئے گئے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق ستمبر 2023 میں درآمدات میں کمی پر صرف 254 ارب روپےدرآمدی ٹیکس جمع کیا جاسکا۔ درآمدی ٹیکسوں کی مد میں45 ارب کمی کو ڈومیسٹک ٹیکسوں سے پورا کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر رواں مالی سال کے باقی مہینے بھی ہدف پورا کرنے کےلئے پرُعزم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.