فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں برس جولائی میں ہدف سے زائد محصولات جمع کرلیے۔
ایف بی آر کے مطابق جولائی 2023 میں 534 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 538 ارب روپے جمع کیے۔
جولائی 2023 میں 49 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے جبکہ رواں ماہ کے دوران براہ راست ٹیکسز کی مد میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں اس ماہ ان لینڈ ریونیو ٹیکسز کی مد میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.