بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایف بی آر غیر مستقل لیکچررز کی تنخواہوں پر ٹیکس کٹوتی بند کرے، صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے  ایف بی آر کو عارضی لیکچررز پرغیر منصفانہ ٹیکس کٹوتی ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر غیر مستقل لیکچررز کی تنخواہوں پر غیر معقول ٹیکس کٹوتی کا عمل بند کرے۔

صدر مملکت کی جانب سے وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلوں کے خلاف ایف بی آر کی 30 اپیلیں مسترد کردی گئیں۔

عارف علوی نے کہا کہ غیر مستقل لیکچررز کی تنخواہ پر 20 فیصد ود ہولڈنگ انکم ٹیکس وصولی غیر قانونی اور بد انتظامی کا عمل ہے، تعلیمی اداروں کے لیکچررز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتیوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔

صدر مملکت نے کہا کہ قانون کے تحت ریگولر، ایڈہاک ملازمت پر رکھے گئے ملازمین کی اجرت تنخواہ ہی تصور ہوتی ہے، لیکچررز کو ادائیگیاں خدمات کے ٹیکس کے زمرے میں نہیں آتیں۔

عارف علوی نے کہا کہ حقائق کے پیش نظر محتسب کے احکامات جائز تھے، ایف بی آر کی نمائندگی کو مسترد کیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.