وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر مالی 23-2022ء کے بقیہ مہینوں میں اپنے اہداف پورا کرنے کی کوشش کرے۔
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ریونیو کارکردگی پر اجلاس ہوا۔
اجلاس میں معاونینِ خصوصی طارق باجوہ، طارق محمود پاشا اور چیئرمین ایف بی آر نے شرکت کی۔
اجلاس میں فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے جولائی 2022ء تا مارچ 2023ء ریونیو اہداف اور کارکردگی پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ ایف بی آر ٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصول کے لیے کوششیں بڑھائے۔
Comments are closed.