فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا کہ راوں سال مزید 12 لاکھ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جاچکا ہے اور مزید 10 لاکھ افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ میں بتایا کہ 10 لاکھ افراد کا ڈیٹا کاروباری لین دین اور بینک ریکارڈ سے لیا گیا، اب 10 لاکھ افراد کو نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.