فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا تین روزہ اجلاس کل سے پیرس میں شروع ہوگا۔
اس اجلاس میں جرائم اور دہشت گردی کے مالیاتی معاملات کے خلاف عالمی کارروائی مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ایف اے ٹی ایف اجلاس کے نتائج پر پریس بریفنگ 21 اکتوبر کو دی جائے گی، پیرس میں ہونے والے اس اجلاس کی صدارت جرمنی کرے گا۔
واضح رہے کہ پیرس میں ہونے والا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا یہ تین روزہ اجلاس 19 سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.