وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی سمیں فروخت کرنے پر 9 افراد گرفتار کرلیا اور سات فرنچائز کو سیل کردیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سائبر کرائم سرکل نے جعلی سموں کے خلاف شہریوں کی شکایات پر کارروائیاں کی ہیں۔
عمران ریاض کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 9 افراد گرفتار کرلیے گئے جبکہ 7 فرنچائز سیل کردی گئی ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سلیکون تھمب کے ذریعے سم ایکٹو کرتے تھے، اس گروہ میں اوکاڑہ اور لاہور کے افراد بھی ملوث ہیں، یہ غیر قانونی سمیں بھتہ خوری، قتل اور اغوا میں استعمال ہوتی ہیں۔
عمران ریاض نے کہا کہ 90 فیصد فرنچائرز کے لوگ اس میں ملوث ہیں، ہم انہیں دو ہفتوں کا ٹائم دے رہے ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران ریاض نے کہا کہ تین فرنچائز میں جو لوگ کام کرتے ہیں ان کے منیجرز بھی ملوث ہیں۔
Comments are closed.