سندھ کے وزیرِ اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ میں ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوں گا، دیکھنا چاہتا ہوں کہ میرے خلاف کیا کارروائی ہو گی۔
یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے معاملے پر ایف آئی اے نے نوٹس کی ہارڈ کاپی بھجوا دی ہے۔
وزیرِ اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے کہا ہے کہ پیش نہ ہوئے تو ضابطۂ فوجداری کے تحت کارروائی کریں گے۔
سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کیا کارروائی ہو گی، اسے انجوائے کرنا چاہتا ہوں۔
Comments are closed.