وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 2 خفیہ بینک اکاؤنٹس سامنے آنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی میں پی ٹی آئی کے مزید 2 خفیہ بینک اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے 2 اکاؤنٹس چھپائے گئے، ریکارڈ نجی بینک کی زمزمہ برانچ سے غائب ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ذمہ دار بینکرز کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے ذاتی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے بینکوں کو خطوط ارسال کیے گئے کیونکہ صوبائی رہنما اکاؤنٹس میں آئے فنڈز ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کرتے رہے ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بعد ازاں فنڈنگ کی رقم ذاتی اخراجات پر خرچ کی جاتی رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل، ڈاکٹر سیما ضیاء سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے ہیں، انہیں دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.