بدھ 16؍ذوالحجہ 1444ھ5؍جولائی 2023ء

ایف آئے اے کے سردار ظہیر کو اعزاز سے نوازا گیا

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایف آئے اے سردار ظہیر احمد کو انسانی اسمگلنگ کنٹرول کرنے پرامریکی سیکرٹری اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ انتونی بلکن نے TIP ہیرو اعزاز سے نوازا، وہ ایف آئی اے کے پہلے افسر ہیں جنہیں عالمی سطح پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایف آئی اے سردار ظہیر احمد کے اعزاز میں راولپنڈی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں بیوروکریٹس، سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں، سردار ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ وہ یہ اعزاز پاکستانی اور کشمیری بہن بھائیوں کے نام کرتے ہیں۔

ڈی آئی جی ایف آئی اے سردار ظہیر احمد کے والدین اور بچوں کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز ان کے خاندان کے لیے قابل فخر ہے۔

تقریب سے خطاب میں پاکستان پیپلز پارٹی زمرد خان نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی حکومت بھی سردار ظہیر کیلئے اعلیٰ ایوارڈ کا اعلان کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.