وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل میں کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایک کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی رابعہ قریشی کی ہدایت پر ٹیم نے کارروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان بغیر لائسنس کے غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 45 ہزار 600 امریکی ڈالرز، 7 لاکھ 95 ہزار روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بھی برآمد کرلی گئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عمیر خالد اور سکندر علی شامل ہیں۔ ملزمان کو علی بھائی سوسائٹی عزیزآباد سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق متعدد پیغامات بھی برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان ک خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.