پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الہٰی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایف آئی اے کی اہلیت سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔
اپنے بیان میں مونس الہٰی نے کہا کہ ایف آئی اے نے میرے خلاف عدالت میں چالان پیش کردیا ہے، چالان کے تحت میں نے منی لانڈرنگ کیلئے کمپنی بنائی، جنرل میڈیٹیریئن ہولڈنگز کمپنی کا نام پاناما پیپرز میں سامنے آیا۔
پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی نے کہا کہ کمپنی تب بنی جب میری عمر 19 برس تھی، کمپنی 2023 میں بند ہوگئی، بظاہر میرے والد نے 2022 میں ایسی کمپنی کے ذریعے کرپشن کی جو 2023 میں بند ہوگئی۔
Comments are closed.