پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خود مان لیا ہے کہ وہ عوام کی نہیں سیلیکٹر کی چوائس ہیں۔
آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس عمران خان کے خلاف ہے۔ ایف آئی اے کو ملک کے سب سے بڑے منی لانڈرر کو پکڑنا ہے تو بنی گالا جائے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے 300 کینال کےگھر سے پیسے ریکور کرو اور قرضے ادا کرو۔
مریم نواز نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پی ٹی آئی کےاپنے لوگوں نے فائل کیا، فارن فنڈنگ کیس میں پیسا کہاں سے آیا؟، ابھی تک کوئی نہیں پوچھ رہا، عمران خان کے پاس پیسے کہاں سے آئے، کہاں گئے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 2 ارب 20 کروڑ روپے آئے، لیکن ابھی تک حساب نہیں دیا گیا ہے، 26 ملین عمران خان کے اکاؤنٹ میں جمع کروائےگئے، عمران خان نے 2 ارب 20 کروڑ روپے غیرقانونی فنڈنگ حاصل کی، 16بینک اکاؤنٹس ہیں جن کی تفصیل یہ اب تک نہیں دے سکے۔
مریم نواز نے کہا کہ کشمیریوں کی بےعزتی کرنے والا آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہونے کے قابل ہے؟ عمران خان اقتدار کی خاطر چوری کا الزام لگاتا تھا، آج تمہارا صحت کا وزیر چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، تمہارا وزیر پٹرول اور ایل این جی کی چوری میں پکڑا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آج عوام مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں، پاکستان میں بجلی نہیں بجلی کے لمبے لمبے بل آتے ہیں، تمہاری اپنی اے ٹی ایمز آٹا اور چینی چوری میں پائی گئیں، چینی 55 سے 120روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔
Comments are closed.