ہفتہ 19؍ رجب المرجب 1444ھ11؍فروری 2023ء

ایف آئی اے کا شوکت ترین کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ کے ساتھ گفتگو کی لیک آڈیو پر تحقیقات مکمل کرلیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ایف آئی اے تحقیقات کے بعد شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی ٹی آئی سینیٹر کے خلاف کارروائی کے لیے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف آئی اے تحقیقات میں بتایا گیا کہ شوکت ترین کی گفتگو آئی ایم ایف سے ڈیل کو نقصان پہنچانے کے لیے تھی، پی ٹی آئی سینیٹر اس طرح قومی مفادات اور سیکیورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔

وفاقی حکومت نے شوکت ترین کی لیک آڈیو پر تحقیقات کے لیے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.