ایف آئی اے نے گیس اور بجلی چوری پکڑنے والا یونٹ بند کرکے یونٹ کے افسروں اور اہلکاروں کو دوسرے سرکلز میں بھیج دیا ہے۔
ختم کیے جانے والے یونٹ نے مبینہ طور پر ایک حکومتی ایم این اے کی فیکٹری میں گیس چوری پکڑی تھی۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملازمین کا تبادلہ کسی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ انتظامی معاملہ ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ختم کیے جانے والے یونٹ نے پانچ جولائی کو قصور میں ایک حکومتی ایم این اے سردار طالب نکئی کی فیکٹری سے بجلی اور گیس چوری پکڑی تھی، بعض وزراء کے دباؤ پر پورا یونٹ ہی ختم کردیا گیا۔
دوسری طرف ترجمان ایف آئی اے انسپکٹر رانا فیصل منیر کے مطابق ملازمین کی تبدیلی انتطامی معاملات ہیں ان کا تبادلہ کسی دباؤ کے تحت نہیں کیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ لیسکو، گیپکو اور سوئی ناردرن میں کرپشن اور بجلی و گیس کی چوری کی انکوائری اور تحقیقات اب نیا یونٹ کرے گا، جو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں قائم کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے بجلی اور گیس چوری کے تمام زیرالتوا مقدمات کو میرٹ پر جلد نمٹانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
Comments are closed.