فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ایف آئی اے کراچی میں انکوائری رجسٹرڈ کردی گئی، ایف آئی اے نے کراچی میں پی ٹی آئی کے چار بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے تحقیقات کا آغاز کردیا، تحقیقاتی کمیٹی کے رکن آفتاب گوہر وٹو نے بینکوں سے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
حبیب بینک اور بینک اسلامی میں پاکستان تحریک انصاف کے چار بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات فوری طلب کرلی گئیں، پی ٹی آئی سندھ کا اکاؤنٹ نمبر 00127900182203 حبیب بینک کی مقامی برانچ میں ہے۔
پی ٹی آئی سندھ کے پی ایس 113 کا اکاؤنٹ 00127900203803 بھی اسی بینک میں ہے، پی ٹی آئی ویمن ونگ سندھ کے حبیب بینک میں اکاؤنٹ نمبر 00127900239403 کی بھی تحقیقات ہوں گی۔
بینک اسلامی پاکستان میں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ نمبر 19109377001 کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔
Comments are closed.