چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنانے والے جج کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کو کل صبح 10 بجے ایف آئی اے دفتر طلب کیا ہے۔
ایف آئی اے نوٹس کے مطابق نعیم حیدر کو جج ہمایوں دلاور کے خلاف جعلی سوشل میڈیا پوسٹ لگانے پر طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ غیر حاضری پر سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں۔
Comments are closed.