وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کرلیا۔
ایف آئی اے نے خواجہ حارث کو کل دوپہر 2 بجے پیش ہونے کا نوٹس ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا کہ آپ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر انکوائری شروع ہوئی ہے۔
ایف آئی اے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں سمجھا جائے گا آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں۔
خیال رہے کہ خواجہ حارث سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا کو بھی طلب کیا گیا تھا۔
نعیم پنجوتھا نے جج ہمایوں دلاور سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اسکرین شاٹ عدالت میں پیش کیے۔ ایف آئی اے کی انکوائری میں اسکرین شاٹ جعلی ثابت ہوئے تھے۔
Comments are closed.