وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شاندانہ گلزار کو طلب کرلیا۔
ایف آئی اے لاہور نے شاندانہ گلزار کو ریاست مخالف پروپیگنڈے میں معاونت پر طلب کیا ہے۔
ایف آئی اے نوٹس میں کہا گیا کہ شاندانہ گلزار کو ریاست مخالف پروپیگنڈے میں معاونت کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس کے ذریعے پی ٹی آئی رہنما کو 20 اپریل کو سائبرکرائم ونگ گلبرگ لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاندانہ گلزار پیش ہو کر سائبر کرائم ونگ کو اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔
Comments are closed.