وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انٹرپول کو حسین حقانی کی حوالگی کے لیے خط لکھ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی کے خلاف 2018 میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی کے خلاف 2 ملین ڈالر کے خرد برد اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج ہے۔
ایف آئی اے کے خط میں کہاگیا ہے کہ ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں، ملزم حسین حقانی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
Comments are closed.