بدھ 9؍ربیع الثانی 1445ھ25؍اکتوبر 2023ء

ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، شہریوں کی معلومات کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے شہریوں کی معلومات کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں کارروائیاں کیں اور شہریوں کی معلومات تک غیر قانونی رسائی اور خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی کارروائی میں غیر قانونی گیس میٹرز کی تنصیب میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم اسرار کو اٹک اور عبدالمتین کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ہے، جو شہریوں کی سی ڈی آر اور سمز کی معلومات کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان بھاری رقوم کے عوض شہریوں کی معلومات فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 9 موبائل فون، 20 سم کارڈز، 2 لیپ ٹاپ اور 4 ہارڈ ڈرائیوز برآمد ہوئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.