بھارت میں ہونے والی پہلی ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی 10رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
ایونٹ میں 18سال سے کم عمر کھلاڑی حصہ لیں گے، کھلاڑیوں کا انتخاب نیشنل رینکنگ کی بنیاد پر کیا گیا۔
ٹیم میں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن سید عماد علی، حشام ہادی خان، علی سلمان سمیت مونس خان، عثمان شوکت، صائم وقار بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عفان سلمان، احمد سلمان، احزم احمد اور بلال اشعر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کی نمبر ون یوتھ ٹیم ہے، ٹرافی کے ساتھ وطن واپس آئے گی۔
واضح رہے کہ پہلی ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ 25 سے 27 نومبر تک نئی دہلی میں کھیلی جائے گی۔
Comments are closed.