ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کےلیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ عمر بھٹہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ایونٹ 3 اگست سے بھارت کے شہر چنئی میں شروع ہوگا۔

لاہور میں ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کیلئے دو روزہ ٹرائلز کے بعد چیئرمین سلیکشن کمیٹی کلیم اللّٰہ کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کا اعلان کیا۔

عمر بھٹہ کپتان اور رانا عبدالوحید اشرف نائب کپتان ہوں گے، منتخب کھلاڑیوں میں اکمل حسین، عبداللّٰہ اشتیاق، محمد عبداللّٰہ، محمد سفیان خان، احتشام اسلم، اُسامہ بشیر، عقیل احمد، ارشد لیاقت، محمد عماد، عبدالحنان شاہد، ذکریا حیات، رومان مرتضیٰ یعقوب، شاہ زیب خان، افراز اور عبدالرحمٰن اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

سات کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی میں رکھا گیا ہے جن میں علی رضا، محمد باقر، محمد ندیم خان، عبدالوہاب وقار علی، محمد ارسلان اور عبدالقیوم شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.