ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ اس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔
بھارتی شہر چنئی میں کھیلے جارہے اس ایونٹ کے اہم میچ میں قومی ٹیم نے چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔
پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور افروز نے گول کیے۔ اس فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کو ملائیشیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ جبکہ جنوبی کوریا اور جاپان کے خلاف میچ برابری پر ختم ہوا۔
Comments are closed.