بدھ 14؍محرم الحرام 1445ھ2؍اگست 2023ء

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، قومی ٹیم آج بھارت روانہ ہوگی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم آج بھارت کے لیے روانہ ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق قومی ہاکی اسکواڈ واہگہ کے راستے بھارت جائے گا جہاں سے ٹیم براستہ امرتسر چنئی جائے گی۔

شکست کے بعد پاکستان ٹیم اگلے سال ہونے والے انڈر-17 ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی نہ کرسکا۔

قومی اسکواڈ نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں آخری ٹریننگ سیشن بھی کیا۔

واضح رہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے شروع ہورہی ہے.

پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی، جبکہ قومی ٹیم کا بھارت سے مقابلہ 9 اگست کو شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.