اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے ایشین گیمز 2022ء کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
رواں سال ہونے والے ایشین یوتھ گیمز منسوخ کر دیے گئے، اگلے یوتھ گیمز 2025 تاشقند میں ہوں گے۔
اولمپک کونسل آف ایشیا نے10 سے 25 ستمبر تک چین کے شہر ہینگ ژو میں شیڈولڈ 19ویں ایشین گیمز کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
کونسل کا کہنا ہے کہ گیمز کو شرکاء کی تعداد اور چین میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے باعث ملتوی کیا گیا ہے، ایشین گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
او سی اے نے دسمبر میں چین ہی میں ہونے والے ایشین یوتھ گیمز کو منسوخ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ایشین یوتھ گیمز 2021 میں ہونے تھے، جنہیں پہلے ایک سال کیلئے ملتوی کیا گیا تھا، کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اب ایشین یوتھ گیمز 2025 میں تاشقند میں ہوں گے۔
Comments are closed.